اتوار,  05 مئی 2024ء
قاتل نے 23 سال بعدماں بیٹی کے قتل کا اعتراف کیوں کیا؟ دلخراش داستان

ورجینیا(روشن پاکستان نیوز)امریکا میں سفاک قاتل نے 23 سال قبل کیے والے دہرے قتل کا اعتراف کرلیا، ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے جائے وقوعہ سے دونوں لاشیں برآمد کرلیں۔

امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں قاتل نے 23 سال قبل ماں بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرکے پولیس کی مشکل آسان کردی، ملزم لیری ویب نے سال 2000 میں سوسن کارٹر اور اس کی 10 سالہ بیٹی نتاشا ایلکس کارٹر کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پولیس حکام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کچھ شواہد اور شک کی بنیاد پر 84سالہ ملزم لیری ویب کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی تفتیش جاری تھی تاہم گزشتہ روز دوران حراست طبیعت خرابی کے باعث اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں بستر مرگ پر ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان ریکارڈ کرایا۔

حکام نے بتایا کہ موت سے پہلے ملزم لیری ویب نے دہرے قتل کی واردات کے بارے میں تفصیلی، ناقابل تردید اور غیر متنازعہ اعترافی بیان دیا جس کے اگلے روز اس کی موت واقع ہوگئی۔

ملزم کے اس دہرے قتل کے اعتراف کے نتیجے میں پولیس نے مقتولہ 41 سالہ سوسن کارٹر اور اس کی دس سالہ کمسن بیٹی نتاشا کی 23 سال سے زائد پرانی باقیات کو برآمد کرلیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News