منگل,  10  ستمبر 2024ء
چین: انسداد دہشت گردی کے لیے قانونی نظام بارے وائٹ پیپر کا اجرا 

بیجنگ (روشن پاکستان نیوز) چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے انسداد دہشت گردی کے لیے چین کا قانونی نظام اور عمل کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔

منگل کے روز وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ  دہشت گردی انسانی معاشرے کی مشترکہ  دشمن ہے جو تمام ممالک اور تمام بنی نوع انسان کے لیے ایک  چیلنج اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کا شکار ہونے والے ملک کے  طور پر  چین کو طویل عرصے سے دہشت گردی کے حقیقی خطرے کا سامنا ہے۔ چین ہمیشہ سےدہشت گردی کے خلاف  قانون کی حکمرانی کے نفاذ کو اہمیت دیتا آیا ہے ۔

چین نےبین الاقوامی کنونشنز اور معاہدوں کے سلسلے کو حتمی شکل دینے   یا ان میں حصہ لینے ، فوجداری قوانین میں ترمیم اور بہتری کے ذریعے  انسداد دہشت گردی اور قانون کی حکمرانی میں مسلسل تجربہ حاصل کیا ہے۔وائٹ پیپر میں کہا گیاہے کہ  گزشتہ برسوں کے دوران، قانونی نظام کے قیام اور بہتری، منصفانہ اور مہذب قوانین  کے کڑے اور معیاری ضوابط  ، منصفانہ عدل کے جامع نفاذ، اور انسانی حقوق کے تحفظ سمیت دیگر  قانونی طریقوں کو مؤثر انداز میں مضبوط  بناتے ہوئے ، چین بتدریج انسداد دہشت گردی کی قانونی حکمرانی کا راستہ تلاش کر رہا ہے جو چین کی اپنے حالات و حقائق  کے مطابق ہے۔ ان قوانین سے مؤثر طور پر  قومی سلامتی، عوامی تحفظ اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی گئی ہے نیز  عالمی اور علاقائی سلامتی و استحکام میں کردار ادا کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News