منگل,  30 اپریل 2024ء
ایرانی سفارتخانے پر حملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر

انقرہ(روشن پاکستان نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی۔

اپنے بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس پر لعن طعن اور جس کی مذمت کرنی چاہیے وہ نیتن یاہو ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیو اتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح ایرانی بیلسٹک میزائل ایئر بیس تک پہنچے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News