ایرانی حکومت نے ایران کے قبضے میں لیے گئے اسرائیلی بحری جہاز پر سوار دو پاکستانیوں کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کیجانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانی عملہ وطن واپسی کے لیے آزاد ہے، جہاز کے کپتان کو اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے تو وہ اتر سکتا ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دونوں پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔