اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔
حماس نے مذاکرات کاروں کے وفد کو قاہرہ بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسرائیل نے اپنا وفد بھیجنے کی ابھی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز کا بھی قاہرہ پہنچنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کو غزہ جنگ کو فوری ختم کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ