ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آخری عشرے کی عبادت میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد قیام اللیل، تہجد اور ختمِ قرآن کی دعاؤں میں شرکت کریں گے۔
مکہ مکریہ میں کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں نے ولی عہد کا استقبال کیا۔
زائرین کو ماسک کے لازمی استعمال کی ہدایت
دوسری جانب ماہ رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین آنے والے زائرین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی اور راہداریوں میں بیٹھنے سے بھی گریز کیا جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اورسعودی عرب میں عیدایک ہی دن ہوگی
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زائرین خیال کریں کہ حرمین شریفین جاتے وقت کوئی سامان ساتھ نہ ہو۔