هفته,  20  ستمبر 2025ء
خلیجی ریاستوں میں عید کا چاند کل تلاش کرنے کی اپیل

ابوظہبی(روشن پاکستان نیوز)متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویتِ ہلال کمیٹی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پیر کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

پیر کو شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں منگل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

سعودی حکومت نے بھی لوگوں سے کہا ہے کہ پیر کی شام عید کے چاند کی رویت کا اہتمام کریں۔

یو اے ای میں عید کی تعطیلات کا آغاز پیر 8 اپریل کو ہوگا۔ سرکاری شعبے کے لیے ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نجی شعبے میں عید کی تعطیلات عید کے تین دن ہوں گی۔ نجی شعبے کی عید تعطیلات کا انحصار عید کے چاند کی رویت پر ہے۔

مزید خبریں