پیر,  16  ستمبر 2024ء
شارجہ میں39 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی،کئی افراد جاں بحق

 

شارجہ (روشن پاکستان نیوز)شارجہ میں 39 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق، 18 بچوں سمیت 156 افراد کو متاثرہ رہائشی عمارت سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، واقعے میں زخمی ہونے والے 17 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ 27 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ رہائشی عمارت سے 18 بچوں سمیت 156 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ عمارت کے ہال میں کچرے میں گرنے والی چنگاری کے باعث لگی۔ واضح رہے کہ یہ عمارت 75 فلیٹس پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News