هفته,  20  ستمبر 2025ء
بنگلہ دیش میں انڈیا آؤٹ مہم کی کامیابی پر وزیراعظم حسینہ واجد چیخ اٹھیں

ڈھاکا(روشن پاکستان نیوز)بھارت کی بنگلادیش میں مسلسل دخل اندازی کے بعد ”انڈیا آؤٹ“ کی تحریک نے مزید زور پکڑ لیا ہے۔ بنگلہ دیش میں ”انڈیا آؤٹ“ مہم کی کامیابی پر وزیراعظم حسینہ واجد ایوان میں بھڑک اُٹھیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک میں حزب اختلاف کے رہنما روح الکبیر رضوی کی جانب سے انڈین مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبے کے جواب میں کہا کہ جب حزب اختلاف کی جماعت ’’بی این پی “ اقتدار میں تھی تو اُن کی حکومت کے وزراء اور اُن کی بیویاں انڈیا کے دوروں کے دوران ساڑھیاں خریدتے تھے اور انہیں بنگلہ دیش میں فروخت کرتے تھے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حزب اختلاف کے رہنما پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اُن کی بیویوں کے پاس کتنی انڈین ساڑھیاں ہیں؟ وہ اپنی بیویوں سے یہ انڈین ساڑھیاں لے کر انہیں جلا کیوں نہیں دیتے؟

مزیدپڑھیں:عمران خان اور بشری بی بی جیل میں نہیں پھپو اور خالہ کے گھر ہیں، عظمی بخاری

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ نے یہ ریمارکس حزب اختلاف کے رہنما روح الکبیر رضوی کو انڈین مصنوعات کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر اپنی کشمیری شال سڑک پر پھینکنے کے بعد دیئے۔

بنگلہ دیش میں “ انڈیا آؤٹ“ مہم کا آغاز کیسے ہوا ؟
بنگلہ دیش میں یہ مہم انفلوئنسرز، سماجی کارکنوں اور اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات کی طرف سے شروع کی گئی ہے جسے عوام اور حزب اختلاف کے سیاستدانوں کے ایک حصے کی حمایت حاصل ہے۔

اس مہم نے اپوزیشن جماعت ”بی این پی“ کی طرف سے بائیکاٹ کیے جانے والے انتخابات میں عوامی لیگ کی حالیہ کامیابی کے بعد زور پکڑا ہے۔

واضح رہے کہ مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا تھا کہ مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

مزید خبریں