هفته,  27 جولائی 2024ء
افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

کابل (روشن پاکستان نیوز)افغانستان میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔

افغان پولیس کے مطابق بھارتی مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہوا تھا، طیارہ بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہوا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔

افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News