هفته,  27 جولائی 2024ء
برطانیہ کا کم سے کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان

لندن(صبیح زونیر) حکومت نے برطانیہ میں کم سے کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے کم سے کم تنخواہ میں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کم از کم اجرت جسے نیشنل لیونگ ویج کے نام سے جانا جاتا ہے پہلی بار1پائونڈسے بڑھا دی گئی ۔تنخواہوں میں اضافے سے 27لاکھ کم اجرت والے ملازمین کو فائدہ ہوگا ۔

تنخواہ میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے جس سے اجرت کی شرح 10.42 سے بڑھ کر 11.44 پائونڈ فی گھنٹہ ہو گئی ہے ۔ اس کا اطلاق 23 سے زیادہ کے بجائے 21 سال سے زیادہ عمر کے کارکنوں پر ہوگا۔

مزیدپڑھیں:بشام میں دہشتگردی کاواقعہ بزدلانہ فعل تھا،وزیراعظم شہبازشریف

ادھر دوسری جانب کچھ کاروباری اداروں کے مطابق مزدوری میں اضافہ مہنگائی کاباعث بنے گا۔اٹھارہ سے بیس سال کے بچوں کی کم از کم اجرت 7.49 سے بڑھ کر 8.60 پائونڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔اپرنٹس کو بھی مہنگائی میں اضافہ ہو گا، فی گھنٹہ تنخواہ 5.28 سے 6.40 پائونڈفی گھنٹہ تک 20% سے زیادہ ہو جائے گی۔

سیموئیل جو سیلفورڈ میں گرائنڈسمتھ کافی ہاؤس میں کام کرتے ہیںنے بتایاکہ کم ازکم اجرت میں اضافے سے انہیں فائدہ ہوگا۔ایک اور 26سالہ نوجوان کا کہنا تھا کہ تنخواہ میں اضافے سے پہلے کرایہ اور بل ادا کیے جانے کے بعد اس کے پاس مہینے کے آخر میں تقریبا 400پائونڈ باقی رہ گئے تھے ۔

ان کے مطابق جہاں تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے وہیں سات اہم بلوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے عام ادمی کی زندگی میں مزید مشکلات کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News