اتوار,  28 اپریل 2024ء
دبئی، رمضان المبارک میں 202 بھکاری گرفتار

دبئی (روشن پاکستان نیوز)دبئی پولیس نے 202 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے زیادہ تر کے پاس وزٹ ویزا تھا۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کارروائی رمضان المبارک میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم کا حصہ ہے جس کے تحت 112 مرد اور 90 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کے پہلے 2 ہفتوں میں پکڑے گئے ان افراد کو کم از کم 5 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اکثر افراد وزٹ ویزا پر آئے ہوئے تھے تاکہ لوگوں کی رحمدلی کا فائدہ اٹھا کر فوری رقم کمائی جا سکے۔
٭٭٭٭٭

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News