پیر,  29 اپریل 2024ء
شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملہ،36افرادجاں بحق

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز)اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ شام پر بھی بمباری کرنا شروع کر دی، شام کے شہر حلب پر اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے پانچ ارکان سمیت 36افراد جاں بحق ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ حلب پر اسرائیل اور حزب اللہ کے فائٹرز کے درمیان کے حملوں کے بعد متعدد شہری اور فوجی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، اسرائیلی حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دعوی کیا کہ انہوں نے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع نے انہیں بتایا کہ جمعہ کو علی الصباح ہونے والے حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے پانچ جنگجو مارے گئے ۔
٭٭٭٭

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News