عمان(روشن پاکستان نیوز)اردن میں سکیورٹی حکام نے دارالحکومت عمان میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا، جہاں ایک گروہ جعلی ڈاکٹروں کا روپ دھار کے غیر قانونی طریقے سے کاسمیٹک سرجری کا کام کر رہا تھا۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ چھاپہ ایک کنٹرولڈ گھات لگانے کے بعد کیا گیا۔
اپارٹمنٹ کی نگرانی شکایات موصول ہونے کے بعد کی گئی۔
ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی کہ اپارٹمنٹ مختصر وقت سے کام کر رہا تھا اور وہاں کئی سیشنز ہو چکے تھے۔
جعلی کلینک سے دو جعلی ڈاکٹروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔میڈیکل فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر نذر محمود محدت نے میڈیا کو بتایا کہ وہ لوگ جو ڈرمٹالوجسٹ اور پلاسٹک سرجن کا روپ دھارے ہوئے تھے وہ اپارٹمنٹ کو غیر قانونی طور پر طبی ادارے کے طور پر کاسمیٹک مداخلتوں اور علاج کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
اپارٹمنٹ سے کافی مقدار میں ادویات اور آلات کو ضبط کر لیا گیا اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔