هفته,  27 جولائی 2024ء
تہران کا آزادی اسکوائر پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور

تہران(این این آئی)ملک بھر میں 84واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا، اس موقع پر تہران کے آزادی اسکوائر کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ایران کے سفارت خانے کی جانب سے ویڈیو شئیر کی گئی جس میں تہران کے آزادی اسکوائر کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کا وجود سیاسی عدم استحکام کی ضمانت ہے، رانا ثنااللہ

ساتھ ہی ایران نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومتِ پاکستان کو مبارک باد پیش کی۔

دوسری جانب ایران کی جانب پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یکجہتی کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایرانی اقدام دونوں ممالک کے گہری دوستی اور دوستانہ روابط کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تعاون اور گرم جوشی کے مظاہرے پر ایران کے شکر گزار ہیں۔
٭٭٭٭

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News