هفته,  27 جولائی 2024ء
امریکی سینیٹر نے پہلے مسلم پاکستانی نامزد جج پر الزامات کو من گھڑت قرار دیدیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی سینیٹر کوری بوکر نے امریکی اپیلیٹ کورٹ کے پہلے مسلم پاکستانی نامزد جج عدیل منگی پر الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ سے 35 منٹ خطاب میں امریکی سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ اسرائیل میں مسلم جج ہو سکتا ہے تو امریکا میں کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے عدیل منگی جیسے اعلی ترین تعلیم یافتہ اور باکردار شخص کو جج نامزد کیا ہے تو ری پبلکنز نے عدیل منگی کو یہود دشمن اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کا مخالف ہونے کا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے جس پر تمام سینیٹرز کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نےعمران خان کی ان کے وکلا سے آن لائن ملاقات کرانے سے انکار کر دیا

گزشتہ سال نومبر میں صدر جوبائیڈن کی جانب سے عدیل منگی کو یو ایس تھرڈ سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں نامزد کیا گیا تھا جس پر حالیہ دنوں میں متعدد ڈیموکریٹک سینیٹرز اور ان کے عملے نے نجی طور پر وائٹ ہاس کو متنبہ کیا تھا کہ سینیٹ میں صدر جو بائیڈن کے مسلم امریکی عدالتی نامزد امیدوار عدیل منگی کی تصدیق کے لیے کافی ووٹ نہیں ملے گیں۔
٭٭٭٭٭

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News