هفته,  27 جولائی 2024ء
میں ابتدائی اسٹیج کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوں، کیموتھراپی جاری ہے، کیٹ مڈل ٹن

لندن(صبیح زونیر)برطانوی شہزادی کیٹ مڈل ٹن نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیٹ مڈل ٹن کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں بتایا گیا کہ ان کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اور کیموتھراپی جاری ہے، کینسر کامرض ابتدائی اسٹیج پر ہے۔42 سالہ کیٹ مڈلٹن جنوری سے کسی عوامی تقریب میں نہیں دکھائی دیں۔

شہزادی کیٹ مڈل ٹن کے تین بچے ہیں اور انھیں بیماری سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔شہزادی کیٹ کا کہنا تھا کہ دوران علاج شہزادہ ولیم سے بھرپور سپورٹ مل رہی ہے۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیٹ مڈل ٹن سے پوری برطانوی قوم کو پیار ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News