پیر,  16  ستمبر 2024ء
وزیراعلیٰ دہلی کیجریوال کو کرپشن کیس میں گرفتارکرلیاگیا

نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز) ہندوستان کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ کے سلسلے میں گرفتار کر لیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کیجریوال کوپولیس نے شہر کی شراب پالیسی سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کر لیا ۔

کیجریوال بھارت کی تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے موجودہ وزیراعلیٰ بن گئے ۔

مزیدپڑھیں:عدالت کیجانب سے سابق ایم ڈی پی ٹی وی و دیگرکی نظرثانی درخواستیں منظور ، عطاء الحق قاسمی پر لگی پابندی بھی ختم

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی 12 رکنی ٹیم نے آج شام دہلی کے سی ایم کیجریوال کو شمالی دہلی کے سول لائنز میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

دہلی ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ای ڈی کی ٹیم ان کے گھر پہنچی اور ان سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News