جمعه,  05 جولائی 2024ء
بانی پی ٹی آئی کا سائفر بیانہ سراسر جھوٹ ، پاکستانی سفیر خود تردید کرچکے ہیں، ڈونلڈ لو

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں الیکشن سے متعلق  کانگریس کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈونلڈ بطور گواہ پیش ہوئے ۔

تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ لو نے کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے سامنے موقف اختیار کیا کہ  میں نے پاکستان کے انتخابات بہت قریب سے دیکھے ہیں،دہشت گردی کے خطرے کے باوجود پاکستان میں الیکشن کا انعقاد ہوا،انتخابات کے وقت 5ہزار سے زائد عالمی مبصرین بھی موجود تھے،  انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایات دیکھنا الیکشن کمیشن پاکستان کا کام ہے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پاکستان شفاف طریقے سے بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کا احتساب کرے، الیکشن کمیشن پاکستان نے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہے جس میں ہزاروں پٹیشن جمع ہوچکی ہیں، ہم الیکشن میں بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کو غور  سے دیکھ رہے ہیں، ہم حکومت اور  الیکشن کمیشن کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ شفاف عمل کو  یقینی بنایا جائے۔

بانی چیئر مین تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے ڈونلڈ لو نے کہا کہ   بانی تحریک انصاف کی جانب سے لگانے جانے والے الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں میں اس حوالے سے بلکل واضح ہوں، پاکستانی سفیر کے ساتھ میری ملاقات ہوئی انہوں نے اپنی حکومت کے سامنے گواہی دی کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی۔سائفر ایک جھوٹا بیانیہ تھا ۔ڈونلڈ لو کے اس بیان کےبعد پی ٹی آئی سپورٹرز نےامریکی ایوان میں شورشرابہ کیااور امریکی سفیر کے خلاف نعرے بازی کی ۔پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے سپوٹرز کو کمرے سے نکال دیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری کر دیا گیا

ڈونلڈ لو نے مزید کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار ہوشیار ہیں وہ وہاں سرمایہ کاری نہیں کرتے جہاں فائدہ نہ ہو،پاکستانی عوام کو دہشت گردی کی لعنت کا سب سے زیادہ خطرہ ہے،امریکا کو پاکستانی عوام کے اس خطرے کو ختم کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا، امریکا کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف نہ استعمال ہو۔ خالصتانی لیڈرکے قتل کی سازش کے حوالے سے ڈونلڈ لوکا کہناتھا کہ بھارت سے بات کی گئی ہے کہ امریکہ میں مقیم کسی یا شخص کو سیاسی بنیادوں نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔
ان کا کہناتھا کہ گزشتہ دہائی سے پاکستان کو بیرونی قرضوں کے بوجھ کا سامنا ہے، پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنے کے لئے امریکا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستانی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے ملک میں امن کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

اس سے قبل کمیٹی کے چئیرمین  نے  کہا کہ ہمیں جمہوریت کی بحالی کے لئے پاکستانی عوام کی حمایت کرنی چاہئے ، پاکستان اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہے، پاکستانی عوام کا حق ہے کہ ان کی آواز سنی جائے ۔انہوں  نے کہاکہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام امریکہ کے مفاد میں ہے ،پاکستان اور امریکا مل کرعلاقائی سلامتی کے لئے کام کررہے ہیں،ٹی ٹی پی کی وجہ سے پاکستان کی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News