هفته,  22 فروری 2025ء
اسلامی تعلیمات اور خواتین کے حقوق: ڈاکٹر نبیہہ کا نقطہ نظر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) خواتین کے حقوق اور مسائل پر اپنی جرات مندانہ رائے دینے والی معروف سماجی رہنما ڈاکٹر نبیہہ نے ایک تازہ بیان میں اسلامی تعلیمات اور خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سچی اور کھری عورت اپنے کردار کو بہترین انداز میں ادا کرسکتی ہے، اور وہ کبھی بھی گھر کی چار دیواری سے باہر نہیں نکلتی۔

ڈاکٹر نبیہہ نے اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خواتین کو پردے کی تعلیم دی گئی ہے اور انہیں گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، ’’عورت کا فرض ہے کہ وہ اپنے گھر میں ٹہری رہیں، کیونکہ اسلام میں عورتوں کو گھر کے اندر رہنے کی تاکید کی گئی ہے، نہ کہ باہر جا کر کام کرنے کا حکم۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عورت سچی، کھری اور اپنے فرض کو سمجھنے والی ہو تو وہ گھر کے اندر رہ کر بھی اپنی زندگی کو کامیاب بنا سکتی ہے۔ ان کے خیال میں اسلام کی یہ ہدایات عورت کی عزت و توقیر کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے خاندان اور بچوں کے لئے بہترین تربیت فراہم کر سکے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر نبیہ کا مخالفین پر شدید تنقید، صبر اور قانونی راستے پر چلنے کا عزم

ڈاکٹر نبیہہ کا یہ بیان ایک اہم پیغام دیتا ہے کہ عورت کے کردار کو بہتر بنانے کے لیے اسے گھریلو ماحول میں ہی اپنی اہمیت کا ادراک ہونا چاہیے اور وہ اپنی زندگی کے حقیقی مقصد کو سمجھ کر بہتر طور پر معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہے۔

مزید خبریں