جمعه,  12  ستمبر 2025ء
تھوڑاکچا لگ رہا ہے، خاتون نے آئی پیڈاوون میں پکادیا
دبئی(روشن پاکستان نیوز)دبئی میں کھانا پکاتے وقت اکثر اوقات ہم میں سے کئی افراد غلطی کر دیتے ہیں جس سے پورا کھانا ہی برباد ہو جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسا مضحکہ خیز واقعہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس میں ایک خاتون نے کچن میں آئی پیڈ بیک کر دیا۔
سوشل نیوز ایگریگیٹر ریڈٹ پر وائرل پوسٹ میں ایک صارف نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے غلطی سے آئی پیڈ مائیکرو ویو میں بیک کر دیا ہے۔
خاتون نے اپنا آئی پیڈ اس قدر بیک کیا کہ اب وہ دوبارہ سے ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

مزیدپڑھیں:ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو شکست دیدی

ریڈٹ پر صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میری والدہ نے غلطی سے اپنا آئی پیڈ اوون میں بیک کر دیا ہے۔‘
اس وائرل پوسٹ پر دیگر صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

My mom accidentally baked her iPad in the oven
byu/mrcalmcarrot inmildlyinteresting

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی والدہ خوش قسمت ہیں کہ بیٹری پھٹی نہیں یا کوئی اور ایسا واقعہ نہیں ہوا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’امید ہے آپ کی والدہ ٹھیک ہیں۔ کوشش کریں کہ اوون کو صاف کریں اور سینیٹائز کریں تاکہ اوون میں کوئی کیمیکل نہ ہو۔‘
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ابھی تک آئی پیڈ کچا لگ رہا ہے۔ اوون میں مزید 20 منٹ تک پکائیں

مزید خبریں