اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انہوں نے کئی بڑے عالمی واقعات کی درست پیشگوئیاں کیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ اس بار وجہ ان کی وہ پیشگوئی ہے جو موبائل فونز اور جدید ڈیجیٹل آلات سے متعلق تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا نے کہا تھا کہ مستقبل میں انسان چھوٹے الیکٹرانک آلات پر غیر معمولی حد تک انحصار کرنے لگے گا، جو روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی رویوں میں بڑی تبدیلی کا باعث بنیں گے۔ ان کے مطابق یہ ڈیوائسز انسانی رشتوں کو متاثر کریں گی اور لوگوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیں گی۔
مزید پڑھیں: زندگی ، ایک حقیقت یا خواب؟
بابا وانگا نے خبردار کیا تھا کہ یہ آلات انسان کی توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت کو کمزور کر دیں گے، جبکہ بچوں اور نوجوانوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ یہ ٹیکنالوجی ایک ایسی لت بن جائے گی جو عالمی سطح پر ذہنی دباؤ اور تنہائی کو فروغ دے گی۔
آج کے دور میں اسمارٹ فونز نے بلاشبہ زندگی کو سہل بنایا ہے، تاہم ماہرین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ موبائل فون کا حد سے زیادہ استعمال، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں، ذہنی مسائل اور سماجی تنہائی کا سبب بن رہا ہے۔ موبائل فون کی لت کو اب ایک سنجیدہ سماجی مسئلہ قرار دیا جا رہا ہے











