بدھ,  24 دسمبر 2025ء
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہو گیا، حیران کن خبر سامنے آگئی

تہران (روشن پاکستان نیوز): ایران کے صوبہ ہرمزگان کے جزیرہ ہرمز پر اس وقت ایک نادر قدرتی منظر دیکھا گیا جب ساحل کا پانی کا رنگ اچانک سرخ ہو گیا۔

اس دل کش نظارے نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آئرن آکسائیڈ سے بھر پور مٹی کے سمندر میں جانے سے سمندر کا پانی سرخ ہوا۔

مزید پڑھیں: تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے کے بعد 100 ایرانی شہری امریکا بدر

ترک میڈیا کے مطابق 16 دسمبر کو جنوبی ایران کے ہرمز جزیرے پر شدید بارش نے بڑے پیمانے پر اُس وقت توجہ مبذول کرائی جب جزیرے کی آئرن آکسائیڈ سے بھرپور سرخ مٹی سمندر میں بہہ گئی، جس سے ساحلی پٹی اور اردگرد کے پانیوں کو سرخ رنگ کا ہو گیا۔

مزید خبریں