پیر,  08 دسمبر 2025ء
عمران خان کا بنایا گیامجسمہ سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی تحریکِ انصاف عمران خان کا مجسمہ بننے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر صارفین کے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہے، جبکہ کچھ صارفین اسے اصلی اور حقیقی قرار دے رہے ہیں۔

ویڈیو پر تبصرے بھی خاصے دلچسپ ہیں۔ جمشید اقبال نے کہا کہ یہ کام بہت شاندار ہے اور انہوں نے تجویز دی کہ کیا ممکن ہے کہ عمران خان کو اس کی نیلی وردی میں پیش کیا جائے جیسا کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں تقریر کے دوران پہنا تھا۔ گل محمد گل نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے اور آپ کی محنت کا صلہ دے، انہوں نے خود کو کارپینٹر بتاتے ہوئے اس کام کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کر دیں

منور خان نے بھی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ مجسمہ ایک کروڑ روپے میں خریدنے کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ عُجلہ شیخ نے کہا کہ یہ ویڈیو اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہے لیکن حیرت انگیز ہے۔ محمد امین خان نے بھی مجسمہ بنانے والے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کام بہت خوبصورت اور متاثر کن ہے، یہ لکڑی کا مجسمہ لگتا ہے۔

ویڈیو نے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی بلکہ لوگوں کے جذبات اور تعریفیں بھی جیت لی ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ عمران خان کی شخصیت اور اس کے مجسمے نے عوام میں گہرا اثر چھوڑا ہے۔

مزید خبریں