مکہ مکرمہ(روشن پاکستان نیوز) خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا دیکھا گیا، جس نے دنیا بھر میں حیرت اور دلچسپی پیدا کر دی۔
یہ نادر منظر رواں سال خلا کے 220 دن کے دورے سے واپس آنے والے NASA کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرشیئر کیا ہے۔
ڈونلڈ پیٹٹ نے تصویرکے ساتھ لکھا کہ مکہ مکرمہ کی مدار سے لی گئی تصاویر میں مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔
Orbital views of Mecca, Saudi Arabia. The bright spot in the center is the Kaaba, Islam’s holiest site, visible even from space. pic.twitter.com/yLSOnboOZC
— Don Pettit (@astro_Pettit) December 1, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقام خلا سے بھی واضح طور پر نظر آتا ہے اور اس کی روشنی اور چمک دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس تصویر پر شگفتہ تبصرے کیے اور خانہ کعبہ کی روشنی کو ایک حیرت انگیز منظر قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ن لیگ ہمارے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتی، سحر کامران
ماہرین نے بھی تصدیق کی کہ یہ تصویر جدید سیٹلائٹ اور خلا میں لی گئی فوٹوگرافی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے، جو مذہبی اور سائنسی دلچسپی دونوں کا محور بن گئی۔
یہ تصویر نہ صرف مسلمانوں کے لیے روحانی اہمیت رکھتی ہے بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو اسلامی مقدس مقامات کی عظمت اور روشنی کی حقیقت دکھانے والا ایک منفرد منظر بھی ہے۔











