منگل,  25 نومبر 2025ء
سونے سے تیار ’امریکا‘ نامی ٹوائلٹ کتنے میں فروخت ہوا؟ قیمت آپ کو دنگ کردیگی

نیویارک(روشن پاکستان نیوز) امریکا کے شہر نیویارک میں 18 قیراط سونے سے تیار  کیا گیا ٹوائلٹ ایک  کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام  کر دیا گیا۔

اگر آپ  اب تک نہیں سمجھ پائے کہ سونے سے تیار یہ  ٹوائلٹ صرف میوزیم کیلئے  تو تیار نہیں کیا گیا  تو  تو ہم آپ کی اس حیرانی کو دور کرتے چلیں کہ یہ 18 قیراط سونے سے تیار اربوں روپے مالیت کا  کموڈ  استعمال کیلئے بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں  ادارے کی رپورٹ کے مطابق سونے سے تیار  ’امریکا‘ نامی کموڈ  اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان کی تخلیق ہے جبکہ اس  کموڈ کا وزن 101 کلو گرام (223 پونڈ) ہے۔

 ابتدائی طور پر اس ٹوائلٹ کا پہلا ورژن 2016 میں نیو یارک کے گگن ہائیم میوزیم کے ایک پبلک باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا لیکن 3 سال بعد خبریں سامنے آئیں کہ چوروں کے گروپ  کی جانب سے  آکسفورڈ شائر محل سے اس کموڈ کو  چوری کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے میئر نیویارک ظہران ممدانی سے ملاقات طے ہونے کی تصدیق کردی

 تاہم اب حال ہی میں امریکا نامی اس کموڈ کو  ایک مشہور امریکی برانڈ (Ripley’s Believe It or Not) کی جانب سے  خرید لیا گیا ہے۔

مزید خبریں