جمعه,  21 نومبر 2025ء
دلہن رقص کرنے کے بعد رخصتی کے وقت بھاگ گئی ، دلہا مایوس لوٹ گیا

اترپردیش(روشن پاکستان نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن کی حرکت نے نہ صرف باراتیوں کو بلکہ پورے علاقے کو حیرت میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں سنیل کمار گوتھم  نامی نوجوان باراتیوں کو لے کر اپنی دلہن لینے سسرال پہنچا تھا۔

رومانوی گانوں پر دلہا اور دلہن نے رات کو اسٹیج پر رقص کیا ، دونوں نے شادی کی رسومات بھی ادا کیں۔ علی الصبح باراتی جب رخصتی کی تیاریاں کرنے لگے تو دلہن غائب تھی۔

مزید پڑھیں: بھارت اور بنگلادیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ڈھاکا میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

دلہن کے اہلخانہ نے انہیں گھر اور محلے میں تلاش کیا گیا علاقے میں منادی کرائی گئی لیکن دلہن کا کچھ نہیں پتہ چلا ، جس پر دلہا مایوس ہو کر باراتیوں کو لے کر اپنے گھر لوٹ آیا۔

دلہا کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی ہے تاہم دلہن کے اہلخانہ نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔

مزید خبریں