جمعرات,  13 نومبر 2025ء
ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کا 60 لاکھ روپے سے زائد کا چالان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو 20 لاکھ 74 ہزار (60 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کا چالان بھیج دیا گیا۔

بھارتی  میڈیا رپورٹ کے مطابق کلریکل غلطی کی وجہ سے مظفر نگر کے موٹر سائیکل کے مالک کو ہیلمٹ، لائسنس یا گاڑی کے کاغذات کے بغیر سواری سمیت متعدد خلاف ورزی پر 20.74 لاکھ روپے کا چالان بھیجا گیا۔

جرمانہ نئی منڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں گاندھی کالونی پولیس چوکی کے ایک سب انسپکٹر نے مقامی رہائشی انمول سانگر کو جاری کیا ہے۔

بھاری جرمانے پر سوشل میڈیا پر لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان

ایس پی ٹریفک اتل نے بتایا کہ گاڑی کو موٹر وہیکل ایکٹ کے سیکشن 207 کے تحت 4 نومبر کو ضبط کیا گیا تھا اور سب انسپکٹر نے جرمانے کی رقم والے فیلڈ میں سیکشن نمبر درج کیا جس سے یہ تعداد 4 ہزار روپے کے بجائے 20 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اب شہری 4 ہزار روپے کی درست جرمانہ رقم عائد کی گئی ہے۔

سنجیو کمار نے بتایا کہ ہمارے لیے اتنا بڑا جرمانہ وصول کرنا حیران کن تھا کیونکہ میرے بیٹے کے پاس ہیلمٹ اور گاڑی کے کاغذات نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ بعدازاں پولیس نے واضح کیا کہ یہ کلریکل غلطی تھی اور ہمیں 4 ہزار روپے چالان بھیجا جسے ہم نے ابھی ادا کرنا ہے، ضبط کی گئی موٹر سائیکل ابھی تک واپس نہیں ملی ہے۔

مزید خبریں