منگل,  28 اکتوبر 2025ء
’’جادوئی ہانڈی‘‘ حاصل کرنے کیلیے ڈاکٹر نے کیا کیا؟ ناقابل یقین حقیقی کہانی
’’جادوئی ہانڈی‘‘ حاصل کرنے کیلیے ڈاکٹر نے کیا کیا؟ ناقابل یقین حقیقی کہانی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  توہم پرستی کا پڑھے لکھے لوگ بھی اس کا شکار ہیں ایک لیڈی ڈاکٹر نے جادوئی ہانڈی کیلیے ناقابل یقین قدم اٹھا لیا۔

توہم پرستی کو عام طور پر کم علم لوگوں کے ساتھ نتھی کیا جاتا ہے۔ جیسے کالی بلی گزرنا، آنکھ پھڑکنا، جادوئی برتن وغیرہ۔ لیکن دنیا میں ایسے پڑھے لکھے افراد کی بھی کمی نہیں جو توہم پرستی یا لالچ میں ان باتوں پر یقین کر کے اپنی جمع پونجی گنوا بیٹھتے ہیں۔

ایسی ہی ایک لیڈی ڈاکٹر نے رقم دگنی کرنے والی جادوئی ہانڈی کے جھانسے میں آ کر اپنے کروڑوں روپے گنوا دیے۔ تاہم یہ انوکھا واقعہ بھارت میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن کی لیڈی ڈاکٹر پرینکا کو تین نوسربازوں نے جھانسہ دیا کہ ان کے پاس ایک ایسا جادوئی برتن ہے، جس میں رقم رکھنے پر وہ خودبخود ڈبل ہو جاتی ہے۔

ایم بی بی ایس ڈاکٹر سائنس پڑھنے کے باوجود صرف لالچ میں ان کے دھوکے میں آ گئی اور یہ انوکھی جادوئی ہانڈی خریدنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے (پاکستانی تقریباً 5 کروڑ روپے) بغیر پرکھے، ان تین نوسر بازوں کے حوالے کر دیے، جنہوں نے کچھ دن بعد ڈاکٹر کو یہ ہانڈی دینے کا وعدہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق جب 6 ماہ بعد بھی ڈاکٹر پرینکا کو وہ جادوئی ہانڈی نہ ملی تو پھر ان کا ماتھا ٹھنکا اور اپنے ساتھ فراڈ کا احساس ہوتے ہی انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا روشن مستقبل نوجوان نسل ہے، عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر نیلسن عظیم

پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تاہم ملزمان کے قبضہ سے صرف 2 لاکھ 42 ہزار روپے اور ایک کار ہی برآمد ہوسکی۔

مزید خبریں