پیر,  13 اکتوبر 2025ء
جنگل میں 70 دن تنہا گزارنے پر لاکھوں روپے انعام

ہونان(روشن پاکستان نیوز) چین میں شہری نے جنگل میں تنہا 70 دن گزارنے والے چینی شہری کو ایک لاکھ یوان کی انعامی رقم دے دی گئی۔

چین کے صوبے ہونان میں جنگل سروائول چیلنج منعقد ہوا جس میں تقریبا 100 شرکا تھے، شرکا کو ایک دور دراز جنگلی علاقے میں چھوڑا گیا جہاں انہیں صرف چاقو اور بانس کا ڈنڈا فراہم کیا گیا اور اس کے علاوہ کوئی چیز فراہم نہیں کی گئی۔

یہ پڑھیں: عرب چینل کی لائیو نشریات کے دوران ’چوہا‘ آنے پر اینکر خوفزدہ

دن گزرنے کے ساتھ شرکا کی مشکلات بڑھتی چلی گئیں اور وہ ہار مان کر چیلنج سے باہر ہوگئے۔

لیکن ایک شخص نے پورے 70 دن جنگل میں تنہا گزار کر چیلنج جیت لیا جس کا نام ہے یینگ ڈونگ ڈونگ بتایا گیا ہے۔

یینگ نے 70 دن جنگل میں کچھ ایسی ترکیبیں استعمال کیں جس سے اس کے لیے چیلنج آسان ہوگیا وہ جانوروں کے لیے جال بناتا اور اپنے کھانے کا انتظام بھی کرتا۔

اس مشکل چیلنج کی انعام کی رقم ایک لاکھ یوان تھی جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 40 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

مزید خبریں