هفته,  11 اکتوبر 2025ء
عرب چینل کی لائیو نشریات کے دوران ’چوہا‘ آنے پر اینکر خوفزدہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عرب چینل کی لائیو نشریات کے دوران اسٹوڈیو میں اچانک ’چوہا‘ آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ لائیو نشریات کے دوران چوہے کے آنے پر خاتون اینکر خوفزدہ ہوکر بھاگ گئیں۔

چند لمحے کے بعد خاتون نے دوبارہ سیٹ سنبھالی اور ناظرین سے معذرت بھی کرلی۔

تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی میڈیا ’این بی سی‘ کی خاتون اینکر ’کورٹنی کیوب‘ براہ راست نشریات کے دوران شام میں جاری حالیہ کشیدگی پر تبصرہ کررہی تھیں کہ اچانک ان کا چار سالہ بیٹا نیوز روم میں داخل ہوا اور کیمرے کے سامنے آکر اپنی والدہ کے کولر مائک کو چھونے کی کوشش کی تھی۔

کورٹنی کیوب کا کہنا تھا کہ میں نے جب اپنے بیٹے کو اس طرح کیمرے کے سامنے دیکھا تو میں دنگ رہ گئی، اور ایک لمحے کے لیے مجھے محسوس ہوا کہ میرے دل کی دھڑکنیں رک گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلہ؛ بنگلادیش نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اسٹوڈیو میں میرے بیٹے نے شور نہیں مچایا نہ ہی رویا، بصورت دیگر لائیو نشریات متاثر ہوسکتی تھی۔

مزید خبریں