بدھ,  03  ستمبر 2025ء
بیوی نے 7 سال سے لاپتا شوہر کو کیسے ڈھونڈا؟

نیو دہلی (روشن پاکستان نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیوی نے 7 سال سے لاپتا شوہر کو ڈھونڈ لیا مگر اس کہانی میں ایک ایسا موڑ ہے جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق شیلو نامی خاتون نے جتیندر کمار نامی شخص سے شادی کی لیکن شوہر شادی کے ایک سال بعد پُراسرار طور پر لاپتا ہوگیا تھا۔

شیلو اور جتیندر کمار کے درمیان شادی کے فوراً بعد تعلقات خراب ہونے لگے تھے کیونکہ سسرال میں خاتون سے اضافی جہیز اور سونے کی چین اور انگوٹھی کا مطالبہ کیا جانے لگا تھا۔

مطالبہ پورا نہ ہونے پر بالآخر شیلو میکے چلی گئی کیونکہ اسے زبردستی گھر سے نکالا گیا تھا۔ شیلو کے اہل خانہ نے پولیس میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

کیس کی تحقیقات کے دوران خاتون کا شوہر جتیندر کمار اچانک لاپتا ہوگیا۔ 2018 میں اس کے لاپتا ہونے کی شکایر پولیس میں درج کروائی گئی لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔

مزید پڑھیں: سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گائوں تباہ ، ایک ہزار افراد ہلاک ، صرف ایک شخص زندہ بچا

حال ہی میں جتیندر کمار کی بیوی انسٹاگرام استعمال کر رہی تھیں جب انہوں نے ایک ریل میں شوہر کو نامعلوم خاتون کے ساتھ دیکھا۔

بیوی نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جتیندر کمار جان بوجھ کر غائب ہوا تھا اور اس نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیلو کے شوہر کو گرفتار کر لیا جو اس وقت حراست میں ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید خبریں