اتوار,  31  اگست 2025ء
مرغی نے نیلا انڈا دے کر سب کو حیران کر دیا

نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں مرغی نے پہلی بار نیلا انڈا دے کر سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع داؤنگیرے کے گاؤں نالور میں مرغی نے نیلے رنگ کا انڈا دے کر مالک اور علاقہ مکینوں کو حیرانگی میں ڈال دیا۔

مرغی کے مالک سید نور نے اس حوالے سے بتایا کہ مرغی کے نیلے رنگ کا انڈا دینے کی وجہ معلوم نہیں۔ وہ پہلے ٹھیک انڈے دے رہی تھی کہ اچانک ایک روز نیلے رنگ کا انڈا دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مرغی میرے پاس گزشتہ 2 سال سے ہے۔ لیکن اس سے پہلے کبھی کسی اور رنگ کا انڈا نہیں دیا۔ میرے پاس 10 مرغیاں ہیں اور تمام مرغیاں سفید اور ہلکے پیلے انڈے دیتی ہیں۔ مگر اس مرغی نے اچانک نیلے رنگ کا انڈا دے کر حیران اور پریشان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، جیل منتقل

مرغی کی جانب سے نیلے رنگ کا انڈا دینے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی اور لوگ دور دور سے انڈا دیکھنے آ رہے ہیں۔

محکمہ مویشی کے افسر نے بھی انڈا دیکھنے کے بعد حیرانگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مالک سے مرغی کی خوراک سمیت دیگر معلومات حاصل کیں۔ مالک نے بتایا کہ وہ مرغی کو عام خوراک ہی دے رہا ہے اور یہ خوراک سب مرغیوں کو ہی دی جاتی ہے۔

مزید خبریں