دہلی (روشن پاکستان نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ایک مسافر بس کے عملہ نے کھانا گرا پر ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور اس کی لاش ایک گڑھے میں پھینک دی۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس واردات کاانکشاف اس وقت ہوا جب دہلی پولیس کو 7 فروری کو بوانا میں ڈی ٹی سی ڈپو کے پیچھے ایک تالاب کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔
مزید پڑھیں: شریک حیات سے تعلق کو ہمیشہ مضبوط اور خوشگوار بنانے کا دلچسپ راز جانیں
پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ مقتول جس کی شناخت بعد میں منوج کے نام سے ہوئی ، کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے مقعد میں ایک راڈ گھسا دیا گیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے آر ٹی وی بس اور اس کے ڈرائیور کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 6 فروری کورات دیر گئے پیش آیا تھا، منوج کھانا لے کر بس میں سوار ہوا، وہ نشے میں تھا اس لئے جیسے ہی بس چلی اس کے پاس موجود کھانا بس میں گر گیا جس سے ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے منوج کو اپنی قمیض اتار کربس صاف کرنے پر مجبور کیا اور انکار اس پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
ملزمان نے لاش کو ڈی ٹی سی ڈپو کے پیچھے تالاب کے پاس پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ2 دو دیگر ملزمان تاحال مفرور ہیں۔