جمعرات,  16 جنوری 2025ء
دنیا کی سب سے بڑی لاٹری سے خریدا گیا مکان بھی آتشزدگی کی نذر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے ولے کیلی فورنیا کے شہری کا بنگلہ بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی نذر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے باعث شوبز اور کاروباری شخصیات کے عالیشان گھر، مہنگی ترین پراپڑٹی آگ کے شعلوں کی لیپٹ میں ہے اور سب کچھ جل کر راکھ ہوچکا ہے۔

ایسے ہی ایک عالیشان گھر کو ایڈوِن کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیت کر 2 ارب 4 کروڑ ڈالر کا وِلا خریدا تھا جو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔

خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دینے والے ایڈون کاسترو کو معلوم نہیں تھا کہ لاٹری کی رقم سے 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کا خریدا گیا بنگلہ دیکھتے ہی دیکھتے یوں راکھ ڈھیر بن جائے گا۔

مزید پڑھیں ؛ افغانستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں 5 دن سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں