هفته,  11 جنوری 2025ء
ایمبولینس کی سپیڈ بریکر سے ٹکر نے مردہ قرار دیے گئے آدمی کو زندہ کر دیا

ممبئی (روشن پاکستان نیوز) بھارت میں ایمبولینس کی سپیڈ بریکر سے ٹکر نے مردہ قرار دیے گئے آدمی کو زندہ کر دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کولہاپور سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ پانڈونگ الپے کو آخری رسومات کے لئے لے جارہے تھے کہ ایمبولینس جیسے ہی اسپیڈ بریکر سے ٹکرا کر اچھلی تو گھر والوں کو یقین نہیں آیا جب انہوں نے دیکھا کہ میت کی انگلیاں حرکت کرنے لگیں۔

لواحقین نے کہا کہ ہم اس وقت دنگ رہ گئے جب ہم نے انگلیوں میں حرکت دیکھی- ہم نے فوراٰ گاڑی واپس ہسپتال کی طرف مڑوائی جہاں ڈاکٹروں نے انہیں چیک کیا کچھ ہی دیر میں وہ ٹھیک ہوگئے۔

کچھ ہی دیر بعد الپے کو جوکہ زندہ اور صحتمند ہیں انہیں اسپتال نے ڈسچارج کردیا اور وہ فیملی زندہ سلامت الپے کو لیکر خوش وخرم گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں؛ موٹر سائیکل کے برابر جسامت والی مچھلی 36 کروڑ 25 لاکھ روپے میں نیلام

اس کے خاندان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب الپے اپنے فارم سے گھر واپس آیا تو اسے الٹیاں ہونے لگیں اور بے چینی محسوس ہوئی۔ اس کی بیوی پریشان ھوگئی اور وہ پوتے کے ساتھ پہلے کسبہ باوڑا کے ایک نجی اسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ یہ دل کا دورہ ہے۔

مزید خبریں