جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
2025 کے رنگ کا اعلان، کیا آپ اس کو پسند کریں گے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) 2025 کا آغاز ہونے والا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا کے پین ٹون کلر انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے 2025 کے رنگ کا اعلان کر دیا ہے    

اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ہر سال کے لیے ایک رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے اور 2025 کے لیے اس نے بھورے یا براؤن رنگ کے ایک شیڈ انتخاب کیا ہے۔

اس رنگ کو Mocha Mousse کا نام دیا گیا ہے اور ماہرین کے مطابق اس سے گرمجوشی کا احساس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا گرمجوش احساس دلانے والا بھورا رنگ جو چاکلیٹ اور کافی میں نظر آتا ہے اور اس سے ہمارے اندر سکون بڑھتا ہے۔

مزید پڑھیں؛شادی کرنیوالے والے ہوجائیں خبردار، نیا ٹیکس لگ گیا

انہوں نے مزید بتایا کہ اس رنگ سے ہم آہنگی کی خواہش کو بھی تقویت ملتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ اس رنگ کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ اس سے سکون اور سلامتی کے لیے ہمارا جذبہ بڑھتا ہے جبکہ ہم زندگی کی سادہ خوشیوں کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 1999 سے ہر سال کے لیے رنگوں کا اعلان کیا جا رہا ہے، یعنی اب اسے 25 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رنگ کا انتخاب کرنے کے لیے سال بھر رنگوں کے ٹرینڈ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے سال بھر فیشن، مارکیٹنگ، سوشل میڈیا اور سیاست سمیت تمام معاشرتی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر آئندہ سال کے رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے

اس انسٹیٹیوٹ نے 2024 کے لیے نارنجی مائل ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب کیا تھا جسے Peach Fuzz قرار دیا گیا، 2023 کے لیے سرخ رنگ کے ایک شیڈ Viva Magenta جبکہ 2022 کے لیے جامنی رنگ کے ایک شیڈ Very Peri کا انتخاب کیا تھا۔

مزید خبریں