جمعرات,  21 نومبر 2024ء
اپنی عمر میں اضافے کی رفتار کو دیگر کے مقابلے میں 34 فیصد سست کرنے والی خاتون کا راز جانیں

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے حیران کن حد تک اپنی عمر میں اضافے کی رفتار کو 34 فیصد تک کم کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

56 سالہ جولی گبسن کلارک نے یہ کامیابی روزانہ 12 ڈالرز خرچ کرکے  حاصل کی ہے۔

ناسا کے ایک سابق خلا باز کی بیٹی جولی گبسن کی اس کامیابی کو Rejuvenation اولمپکس میں بھی سراہا گیا تھا۔

ان کی عمر کو ریورس کرنے کی کامیابی کی تصدیق ایک بلڈ ٹیسٹ میں کی گئی۔

اس ٹیسٹ میں ایسے عوامل کا تجزیہ کیا گیا تھا جن کو انسانوں میں بڑھاپے کی جانب سے سفر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

جولی گبسن نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں کہا تھا کہ وہ غذا کو ایندھن کے طور پر دیکھنے کی عادت ڈالیں اور ان غذائی اجزا کو ترجیح دیں جو مثالی جسمانی کارکردگی کے لیے اہم ہیں۔

انہوں نے 25 سال قبل جسم کو طویل عرصے تک جوان رکھنے کے معمول کو اپنایا تھا۔

ان کا مقصد مجموعی صحت کو بہتر بنا کر عمر کی رفتار کو سست کرنا تھا جبکہ خود کو زیادہ مضبوط بنا کر تناؤ سے محفوظ رہنا تھا۔

گزشتہ 25 سال سے وہ اس حکمت عملی کو اپنائے ہوئے ہیں۔

چند سپلیمنٹس اور گھر میں بنے کھانوں کو ترجیح دیکر انہوں نے اس حکمت عملی کا آغاز کیا جس سے جسمانی افعال اور شخصیت میں تبدیلیاں آئیں۔

انہوں نے الکحل کا استعمال ترک کردیا جبکہ سکون آور ادویات سے بھی دوری اختیار کرلی۔

اس وقت سے وہ اپنے معمولات میں مختلف چیزوں کا اضافہ یا انہیں نکالتی رہتی ہیں تاکہ جسم کی بدلتی ضروریات کو پوری کرسکیں۔

وہ اپنے دن کا آغاز مراقبے سے کرتی ہیں جبکہ صبح 7 بجے جم میں ورزش کرتی ہیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے نہاتی ہیں۔

غذا بھی ان کے معمولات کا اہم حصہ ہے اور وہ روزانہ کافی مقدار میں سبزیاں کھاتی ہیں جبکہ مرغی کے گوشت، انڈوں اور چربی سے پاک گوشت کا انتخاب کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شہر میں صوتی و ماحولیاتی آلودگی: محکمہ تحفظ ماحول کی عدم دلچسپی اور کارکردگی کی عکاس

اسی طرح وہ غذا میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، بی وٹامنز اور سپلیمنٹس کو بھی شامل کرتی ہیں تاکہ خلیات کی صحت کو بہتر بناکر جسمانی عمر کی رفتار کو سست کرسکیں۔

مزید خبریں