جمعرات,  21 نومبر 2024ء
زمین پر پڑے 20 ڈالرز نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا میں ایک شخص فرش پر پڑے 20 ڈالرز سے لاٹری ٹکٹ خرید کر لکھ پتی بن گیا۔

نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے مطابق ریاست کے مغربی حصے میں بینر ایلک کے رہائشی جیری ہکس کو اس علاقے میں چہل قدمی کرتے ہوئے اسپیڈوے کے باہر پارکنگ میں 20 ڈالرز پڑے ہوئے ملے تھے۔

شہری نے اسے ایکسٹریم کیش اسکریچ آف ٹکٹ خریدنے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

شہری نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اسپیڈ وے کے باہر پارکنگ میں 20 ڈالرز ملے۔ میں نے اسے ٹکٹ خریدنے کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنا پسندیدہ ٹکٹ نہیں خرید پائے کیونکہ وہ ختم ہوچکا تھا۔ لہذا میں نے مجبوری میں یہ ٹکٹ خرید لیا۔

مزید پڑھیں: شہر میں صوتی و ماحولیاتی آلودگی: محکمہ تحفظ ماحول کی عدم دلچسپی اور کارکردگی کی عکاس

جیری کو آپشن دیا گیا کہ وہ یا تو 20 سالوں تک سالانہ 50,000 ڈالرز حاصل کرتے رہیں یا بڑی رقم ایک ساتھ لے لیں جس پر انہوں نے 600,000 ڈالرز کی یکمشت رقم لینے کا انتخاب کیا۔

مزید خبریں