اتوار,  01 دسمبر 2024ء
دوبارہ صدر بننے کے خواہاں ٹرمپ کچرے کا ٹرک کیوں چلانے لگے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران کچرا اٹھانے والے ٹرک میں سوار ہوکر سب کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈلونلڈ ٹرمپ ایک ریلی کے لیے کچرے کا ٹرک ڈرائیو کرکے وِسکانسن پہنچے، وہ چمکیلی کنسٹرکشن جیکٹ پہنے ہوئے تھے اور ٹرک پر سوار ہوکر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔

اس دوران انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا ‘آپ کو میرا کچرے کا ٹرک کیسا لگا؟ یہ ٹرک کملا اور جو بائیڈن کے اعزاز میں ہے’۔

انہوں نے جوبائیڈن کے متنازع بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ‘جو بائیڈن کا بیان حقیقت میں توہین آمیز ہے’۔

جوبائیڈن نے کیا کہا تھا؟

دراصل ہوا کچھ یوں کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے سیاسی حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ‘کچرا’ کہہ دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سے متعلق حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘مجھے اگر یہاں کوئی بہتا ہوا کچرا نظر آتا ہے تو وہ ٹرمپ کے سپورٹر ہیں’۔

مزید پڑھیں: امریکی کانگریس کے 62 ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدربائیڈن کو خط لکھ دیا

بائیڈن کے اس بیان پر نہ صرف ٹرمپ کے حامیوں اور سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے تنقید کی گئی بلکہ سنجیدہ حلقوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔

بعدازاں وائٹ ہاؤس سے وضاحت جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ ‘جوبائیڈن دراصل ٹرمپ کی بیان بازی کا حوالہ دے رہے تھے، انہوں نے ٹرمپ کی نفرت انگیزی پر مبنی بیان بازی کو کوڑا کرکٹ کہا تھا’۔

مزید خبریں