اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاس ورڈ دور جدید کا ایک تالا ہے جو ہماری انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مواد کی حفاظت کرتا ہے لیکن اکثر لوگ اس کو بھول جاتے ہیں۔
زمانہ قدیم نے انسان اپنی قیمتی اشیا کی حفاظت اسے تالے لگا کر کرتا آ رہا ہے۔ دنیا نے جب ترقی کی تو تالے بھی جدید ہوتے گئے۔ موجودہ دور انٹرنیٹ، سوشل میڈیا کا دور ہے جہاں ای میل اور کئی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہمارا قیمتی مواد موجود ہوتا ہے جس کی حفاظت کے لیے پاس ورڈ استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ چند خفیہ الفاظ کا مجموعہ ہوتا ہے جو صرف متعلقہ اکاؤنٹ ہولڈر کو ہی معلوم ہوتا ہے لیکن ایسے غائب دماغ افراد کی بھی کمی نہیں جو اپنے نیٹ خزانے پر تالا ڈالا کر یعنی پاس ورڈ لگا کر اس کی چابی ہی بھول جاتے ہیں۔
خاص طور پر جب ایک سے زیادہ ای میل سروسز، درجنوں اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہوں تو پاس ورڈز بھولنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
پاس ورڈ کنٹرول سلوشن فراہم کرنے والی ایک کمپنی نے پاس ورڈ بھولنے والی دنیا کی 10 سر فہرست اقوام کی فہرست جاری کی ہے جس کے لیے 55 ممالک کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
اس فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر آئس لینڈ ہے، جس کے شہری سب سے زیادہ بھلکڑ ہیں کیونکہ 98.6 فیصد افراد اپنا پاس ورڈز بھول جاتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر لگسمبرک ہے جس کے 90.5 فیصد عوام اپنا پاس ورڈ یاد نہیں رکھ پاتے جب کہ متحدہ عرب امارات 86.7 کے تناسب سے تیسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں: وہ شادی جس میں باپ نے بیٹی کو سونے کے زیوارت کیساتھ ’سونے کا باتھ روم‘بھی دیا
ان کے علاوہ ایسٹونیا، لٹویا، برطانیہ، آئرلینڈ، سلوانیا، نیوزی لینڈ اور امریکا بالترتیب چوتھے سے دسویں نمبر پر ہیں۔
کمپنی کے مطابق بیشتر افراد اکثر ایک ہی پاس ورڈز متعدد اکاؤنٹس اور ڈیوائسز کے لیے استعمال کرتے ہیں، مگر اس سے سیکیورٹی خطرہ بڑھتا ہے۔