جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
جیف بیزوس کا منفرد طریقہ: میٹنگ میں خالی کرسی کس کی نمائندگی کرتی ہے؟

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) معروف امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کے میٹنگز کے دوران کمرے میں ایک خالی کرسی رکھنے کی دلچسپ اور منفرد وجہ سامنے آگئی ہے۔ جیف بیزوس نے اس بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ میٹنگ کے دوران جو خالی کرسی رکھتے ہیں، وہ دراصل کمپنی کے سب سے اہم فرد یعنی صارف کی نمائندگی کرتی ہے۔اگرچہ یہ اقدام باہر کے لوگوں کو عجیب لگ سکتا ہے، لیکن اس کا مقصد کمپنی کے تمام فیصلوں کو صارفین کی ضروریات اور توقعات کے مطابق ڈھالنا ہے۔ خالی کرسی کمپنی کو مستقل یاد دلاتی ہے کہ ہر فیصلہ صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عام کمپنی اپنے صارفین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے، تو صارفین ممکنہ طور پر یہ بات اپنے 6 دوستوں تک پہنچائیں گے۔ لیکن اگر انٹرنیٹ پر کسی کمپنی کی سروسز صارفین کے معیار پر پوری نہ اتریں، تو ہر صارف اپنی شکایت کو ہزاروں افراد تک پہنچا سکتا ہے۔ اس لیے صارفین کا اطمینان ایمیزون جیسی کمپنیوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ضرورت مندوں کی مددکرنے والا دنیا کا امیر ترین بھکاری، دلچسپ خبر

مزید خبریں