جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
بیوی کو روزانہ 100 سے زائد کالز کرنے پر شوہر گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جاپان میں شہری کو گمنام نمبر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی کو ایک دن میں 100 سے زائد فون کال کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان پولیس نے گزشتہ ہفتے اماگاساکی شہر سے 38 سالہ شخص کو گرفتار کیا کیونکہ اس نے گمنام نمبر سے بیوی کو 100 سے زائد کالز کی تھیں اور اس کا دعویٰ تھا کہ اس نے ایسا ’بے پناہ محبت‘ کی وجہ سے کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی شہری اپنی بیوی کو بار بار فون کالز کرتا تھا اور اس کے فون اٹھانے پر اسے ڈس کنیکٹ کردیتا تھا۔

شوہر نے 10 جولائی سے 4 اگست کے درمیان بیوی کے اسمارٹ فون پر یہ کالز کیں اور کالز کا سلسلہ تب رکتا تھا جب بیوی گیم کھیلنے کے لیے اس کا استعمال نہیں کررہی تھی۔

بیوی کے پولیس سے رجوع کرنے کے بعد علم ہوا کہ شوہر ہی تھا جو گمنام کالز کرتا رہتا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: آر اے بازار پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

رپورٹ کے مطابق جب پولیس نے ملزم شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کہا کہ ’میں بیوی سے پیار کرتا ہوں اور اسی لیے خاموش کال کرتا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News