بدھ,  15 جنوری 2025ء
ریلوے ٹریک پر سوئے شخص کیلیے ٹرین رُک گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹرین کی آمد کے وقت ریلوے ٹریک پر چلنے والے افراد اپنی قیمتی زندگی سے محروم ہوجاتے ہیں۔

لیکن بھارت میں حیران کن طور پر ایک شخص چھتری لیے ریلوے ٹریک پر سورہا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص خطرے سے بے خبر ہوکر ریلوے ٹریک پر نیند پوری کرنے میں مصروف ہیں۔

حیران کن طور پر اس سوئے شخص کے لیے ٹرین روک دی گئی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’لوکو پائلٹ کو سلام۔‘

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس پر لوگ تبصرے بھی کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ خطرناک ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’وہ شخص نشے کی حالت میں ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سرحد پار بھی سوشل میڈیا معاشرتی بے راہ روی پھیلانے میں پیش پیش

کئی صارفین نے اس کی لاپرواہی پر صدمے کا اظہار کیا۔

مزید خبریں