اتوار,  15  ستمبر 2024ء
زمین نے اچانک راہ چلتی خاتون کو نگل لیا

کوالالمپور (روشن پاکستان نیوز) حادثہ بتا کر نہیں ہوتا یہ کہیں بھی کسی بھی وقت رونما ہوسکتا ہے اور بہت سے لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جو حادثات میں محفوظ رہتے ہیں۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں فٹ پاتھ پر اچانک آٹھ میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا جس نے راہ چلتی خاتون کو نگل لیا، منظر دیکھ کر اردگرد بیٹھے افراد حیران رہ گئے۔

سات کلو میٹر طویل سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز میں لوگوں کے ہجوم کو امدادی کارکنوں کو گڑھے میں جانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کچھ کے پاس سیڑھیاں ہیں، دوسرے افراد راستہ صاف کرنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال کر رہے ہیں۔

کوالالمپور کے فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق  آٹھ بجکر بائیس منٹ  پر کال موصول ہوئی جس کے بعد 15 فائر مین کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔

آپریشن کمانڈر محمد ردوان اخبر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کہوٹہ پولیس کی کاروائی، 20 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

انہوں نے کہا، “ملائیشیا کی اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشن اور ریسکیو ٹیم  اور یونٹ اس مقام پر موجود ہیں۔”

مقامی پولیس چیف اسسٹنٹ کمشنر سلیزمی آفینڈی سلیمان کے مطابق مختلف دیگر ایجنسیوں کے نوے اہلکار بھی اس آپریشن میں شامل ہوئے ہیں۔

تاہم آخری اطلاعات آنے تک خاتون کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News