اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جہاز یا ہیلی کاپٹر ایک جگہ کھڑا ہو جائے تو کیا اس کے نیچے سے زمین یا مقام آگے بڑھ جائے گا؟
ہماری زمین اپنی فضا کے ساتھ سورج کے گرد چکر لگا رہی ہے اور اپنے محور میں بھی گردش کر رہی ہے۔ زمین کی کشش ثقل ہر چیز کو اپنے مرکز یعنی کور کی جانب کھینچ رہی ہے، جس کی وجہ سے زمین کے اندر موجود ہر شے زمین کے دائرے سے باہر نہیں نکل سکتی۔
جہاز اڑتا ہے لیکن وہ زمین کی فضا کے اندر ہے اور کشش ثقل کی قید میں ہے، لیکن اس میں موجود توانائی جہاز کا توازن قائم رکھے اسے آگے بڑھا رہی ہے، جس کی وجہ سے جہاز زمین پر گرتا نہیں ہے بلکہ آگے بڑھتا ہے۔
جب تک ہر شے زمین کی کشش ثقل کی قید میں ہوگی تب تک وہ زمین سے باہر نہیں جا سکتی۔
لہٰذا اس سوال کا جواب یہ ہے کے اگر جہاز ہوا میں معلق ہو جائے تو اس کے نیچے جو مقام ہوگا، وہ آگے نہیں بڑھے گا۔ وجہ پھر وہی ہے کہ ہر شے جو زمین پر ہے یا ہوا میں معلق ہے، وہ ایک ڈوم میں قید ہے۔
مزید پڑھیں: کروڑ پتی خاکروب:قیمتی جائیدادوں اور کئی لگڑری گاڑیوں کا مالک، دلچسپ خبر
اسی طرح چلتی ہوئی ٹرین یا بس کو بھی ایک ڈوم سمجھیں۔ جب تک ایک ڈرون ٹرین یا بس میں ایک جگہ کھڑا رہے گا، تو اس کے نیچے سے ٹرین یا بس آگے نہیں بڑھ جائے گی بلکہ ڈرون کھڑی حالت میں بھی ٹرین یا بس کے ساتھ ہی آگے بڑھے گا۔
جیسے ہی ڈرون، ٹرین یا بس کے فریم آف ریفرنس سے باہر نکلے گا تو دونوں کے راستے الگ الگ ہو جائیں گے۔ اسی طرح جو بھی چیز زمین سے باہر نکلے گی اس کے اور زمین کے راستے الگ الگ ہو جائیں گے۔ جس طرح جیمز ویب ٹیلی اسکوپ زمین کی حدود سے باہر ہے لیکن سورج کی کشش ثقل میں مقید ہے۔