اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت کر لیا گیا۔
کینیڈا کی کان کنی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بوٹسوانا میں 2,492 قیراط کا ہیرا دریافت ہوا ہے کہ جو کہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا ہے۔
لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ یہ ہیرا شمال مشرقی بوٹسوانا میں کیروے ڈائمنڈ مائن میں ایکس رے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا گیا تھا۔
کمپنی نے ہیرے کی اندازاً کوئی قیمت نہیں بتائی اور نہ ہی اس کے معیار کا ذکر کیا لیکن قیراط کے لحاظ سے یہ پتھر 1905 میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے 3,016 قیراط کے Cullinan Diamond کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
لوکارا کے صدر ولیم لیمب نے بیان میں کہا کہ ہم 2,492 قیراط کے اس غیر معمولی ہیرے کی دریافت پر پرجوش ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈائنا سور کے قدموں کے 20 کروڑ سال پرانے نشانات دریافت
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ہیرا ہاتھ کی ہتھیلی جتنا بڑا ہے۔