جمعرات,  11  ستمبر 2025ء
امریکا میں آسمان پر پراسرار سیاہ دائرہ نمودار

ورجینیا(روشن پاکستان  نیوز) امریکا کی ریاست ورجینیا میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب آسمان پر سیاہ گول دائرہ نمودار ہوا۔

ورجینیا کے کئی رہائشیوں نے آسمان پر سیاہ دائرے کی ویڈیو کو اس وقت ریکارڈ کیا جب ولیمزبرگ کے علاقے میں آسمان پر ایک پراسرار سیاہ دائرہ بظاہر تیرتا ہوا دیکھا گیا۔

متعدد عینی شاہدین نے صبح 11 بجے کے فوراً بعد آسمان میں کالا دائرہ دیکھنے کی اطلاع دی اور متعدد لوگوں نے اس غیر معمولی واقعہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تاہم دائرہ چند منٹوں بعد غائب ہو گیا واضح رہے کہ اسی طرح کے سیاہ دائرے ماضی میں دیگر مقامات پر بھی دیکھے گئے ہیں جس کی ممکنہ وجہ آگ اور چھوٹے دھماکوں کو بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایک شہر سے 10 سیکنڈز میں تین ممالک کا سفر ممکن، دلچسپ خبر

جیمز سٹی کاؤنٹی کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ انہیں کسی ایسے واقعات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جو دائرے کا سبب بن سکتا ہو۔

مزید خبریں