اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ جذباتی یا جذباتی طور پر کمزور ہوتی ہیں تاہم نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس خیال کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جذبات کا جنس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس تحقیق میں ماہرین نے درجنوں مردوخواتین پر تجربات کیے، جنہوں نے مختلف جذباتی صورتحال میں لگ بھگ ایک جیسے جذبات کا اظہار کیا۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایموشنل انٹیلی جنس ، بشمول سوچنے سمجھنے اور جذبات کو منظم کرنے کی صلاحت مردوخواتین میں مختلف نہیں ہوتی۔ کسی ایک جذباتی صورتحال پر کوئی خاتون کم جذباتی ہو سکتی ہے اور دوسری خاتون زیادہ۔ اسی طرح کوئی مرد بھی کسی ایک جذباتی صورتحال پر کم جذباتی ہو سکتا ہے اور دوسرا مرد زیادہ۔ اس کا جنس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ جنس میں نہیں بلکہ لوگوں میں مختلف ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکوؤں کا لوٹ مار کے دوران خواتین پر تشدد