منگل,  22 اکتوبر 2024ء
ملازمت سے تنگ شہری اپنے باس کو آن لائن بیچنے لگے

فوجیان(روشن پاکستان نیوز)  چین میں ملازمت کررہے پیشہ ور افراد نے اپنی ملازمتوں کے تناؤ سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد ٹرینڈ اپنایا ہے جس میں وہ اپنے باس، قابلِ نفرت ساتھیوں اور ملازمتوں کو سیکنڈ ہینڈ ای کامرس پلیٹ فارمز پر فروخت کے لیے پیش کرتے ہیں۔

Xianyu نامی پلیٹ فارم پر بہت سے لوگ اپنی ملازمتوں، باس اور ملازم ساتھیوں کو کام کے تناؤ اور دن بھر کی ذہنی و جسمانی تکان دور کرنے کے لیے بیچتے ہیں۔

ویب سائٹ پر کچھ لسٹ میں بہت سے ’پکاؤ‘باس، خراب ملازمتیں اور نفرت انگیز ملازم ساتھی شامل ہیں جو 4 سے 9 لاکھ یوان کی قیمت کی حد میں فروخت ہورہے ہیں۔

ایک ملازم نے لکھا کہ وہ اپنے ایک ملازم ساتھی کو 3,999 یوان میں فروخت کر رہا ہے جو طنزیہ انداز میں بہت باتیں کرتا ہے۔ میں آپ کو سکھاؤں گا کہ اس سے کیسے نمٹا جائے اور کام پر قربانی کا بکرا بننے سے بچنے کے لیے 10 تجاویز بھی پیش کروں گا۔

ایک اور شخص نے لکھا کہ وہ اپنا خوفناک باس 500 یوان میں فروخت کررہا ہے۔ ملازم کا دعویٰ ہے کہ باس اکثر اس پر تنقید کرتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سب ایک مذاق کے طور پر کیا جارہا، بیچنے والے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اشتہارات حقیقی نقد لین دین کا باعث نہ بنیں۔ اگر کوئی ’پروڈکٹ‘ خریدتا ہے تو بیچنے والا عام طور پر سودا منسوخ کر دیتا ہے یا خریداری کی کوشش سے صاف انکار کر دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی محبت پانے کے لیے 8 سال انتظار کیا، محمد رضوان کا دلچسپ انکشاف

مزید خبریں